Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں برس صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم کتنی ہے؟ مفتی منیب الرحمان کا اہم اعلان

رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے رواں برس صدقہ فطر اور فدیے کی رقم سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

 رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ گندم کا آٹا دو کلو، فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 300روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 300 روپے فی کس ہے، اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ ادا کریں۔

اسی طرح جو مسلمان ‘جو’، ‘کھجور’، ‘کشمش’ اور ‘پنیر’ کے حساب سے فطرہ ادا کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے نصاب کچھ اس طرح ہے۔

اعلامیے کے مطابق جَو(چارکلو) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 600روپے ہے، کھجور(چار کلو) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 2400روپے ہے، کشمش ( چار کلو) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4400روپے ہے۔

مفتی منیب کا کہنا ہے کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، گندم کا آٹا دوکلو(چکی والا) 18,000روپے، جَو چار کلو 36,000روپے، کھجور (چار کلو) 144,000روپے اور کشمش ( چار کلو) 2,64,000روپے ہے۔

واضح رہے کہ صدقہ فطر عید کی نماز سے قبل ادا کرنا ضروری ہے جبکہ گھر کے سربراہ کو اپنے پیاروں یعنی بیوی اور بچوں وغیرہ کا فطرانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version