Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جس کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی  کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے۔

کمیٹی ممبران میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں۔

کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا سائز کم کرنا ہوگا، کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی جبکہ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ بھی لے گی۔

اس کے علاوہ کمیٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پنشن اسکیم، پی ایس ڈی پی یا دوسری تجاویز دے گی جبکہ کمیٹی ضروری سمجھنے پر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی شخص کی مدد لے سکے گی۔

یاد رہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version