Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

حکومت نے تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

 کمیٹی صرف 16 فیصد اخراجات پر نظر ثانی، پنشن اور ترقی پر اخراجات کو معقول بنانے پر غور کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم 7 رکنی کمیٹی میں نائب چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب، کیبنٹ ڈویژن، خزانہ اور صنعت کے سیکریٹریز، حکومت کے نمائندے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور نوید افتخار آزاد ارکان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کمیٹی کو سرکاری اخراجات میں کٹوتی سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، پنشن اسکیم پر نظرثانی آئی ایم ایف کیساتھ 14 مارچ سے شروع ہونیوالے جائزہ مذاکرات کا ایک اہم ایشو ہے۔ کمیٹی وفاقی حکومت کے سائز میں کمی کیلئے پہلی تمام کمیٹیوں کی رپورٹس کا جائزہ بھی لے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version