سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
یہ نشست مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے گئے ہیں۔
