Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 118 کے نتائج کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق الزامات پر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کیلئے آراو پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version