Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، نوشکی، دالبندین اور تفتان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version