Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ؛ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

محکمہ موسمیات کا پاکستان میں عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جانب سے کوئی پیشگوئی یا اعلان نہیں کیا گیا، عید کے چاند کا اعلان رویت حلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کی جانب سے ملک بھر میں 11 اپریل کو عیدالفطر منائے جانے امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم میٹ کے آفس کی جانب سے ان خبروں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version