Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ وزیر اعظم ہاؤس پہنچیں جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

دوران ملاقات وزیر اعظم نے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات پر برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور خارجہ سکریٹری لارڈ ڈیوڈ کیمرون کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ، تاریخی تعلقات ہیں، وسیع تر شعبوں میں قریبی تعاون اور بے پناہ سیاسی خیر سگالی مشترکہ ہے۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے پاکستان بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے جلد اختتام کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم کے لیے نیک خواہشات اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور صحتیابی کے ساتھ ہی کنگ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version