وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا گیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے کے لئے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے۔
خط میں وفاقی وزیر نے صوبوں پر زور دیا کہ صوبے خوراک سے متعلق کاروباری قوانین میں قومی سطح پر ہم آہنگی لائیں۔
خالد مقبول صدیقی نے خط میں کہا کہ وفاق اور صوبوں میں موجود قوانین میں فرق اشیائے خورونوش کو معیاری بنانے اور مختلف اشیا کی درآمد و برآمد میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول نے خط میں پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالیٹیز کنٹرول اتھارٹی کو وفاق اور صوبوں میں قیمتوں میں فرق کم کرنے کے لئے بااختیار بنانے پر بھی زور دیا ہے۔
