اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شامل تھے۔
