Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈومیسائل بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈومیسائل بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کر نیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈ گورننس ہر حال میں یقینی بنائیگی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو ان کی دہلیز پر 10 سروسز دی جارہی ہیں، لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈ یتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔

 جب کہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر ، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔

دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن کرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ، ایف آئی آرکاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز پر ملیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version