Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں نیشنل پارٹی کے وفد نے محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

دوران ملاقات وزیر اعظم اور نیشنل پارٹی کے وفد نے بلوچستان میں قانون و انصاف کی صورتحال اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ذرائع معاش اور حصول علم کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version