Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فلسطینیوں کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب فلسطینیوں کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لئے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت فلسطین کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے اصولی موقف کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

 مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے حالات آسان فرمائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 جبکہ زخمیوں کی تعداد 74 ہزار 412 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر امریکا سے کہا ہے کہ حماس کو شکست دینے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version