وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔
وزیراعظم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب نیول ایئر بیس پر گزشتہ شب رات دیر گئے مسلح دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔
مسلح افراد نے ایئرپورٹ کے 3 اطراف سے حملہ کیا لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیا اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
