Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکریٹری خارجہ کا روسی سفارت خانے کا دورہ؛ ماسکو دہشتگرد حملے کی مذمت

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اسلام آباد میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں دہشت گرد حملے میں قتل عام پر پاکستان کی طرف سے روسی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے روسی سفارت خانے میں ماسکو حملے کے حوالے سے رکھی گئی تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

اس کے علاوہ سائرس سجاد قاضی نے ماسکو میں دہشت گردی کے حملے میں نقصانات پر روسی عوام اور حکومت کے لیے پاکستان کی طرف سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان دکھ کی گھڑی میں روس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version