Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان سے تمام سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ کے انتخابات کے لیے تمام سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کے بلا مقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام کو دو نشستیں دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک نشست مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version