Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 148 سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار؛ درخواست خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کر دی۔

ممبر سندھ کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن نے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ آر او کی رپورٹ کے مطابق نتائج درست جاری کیے گئے۔

 فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 جاری ہوا، درخواست گزار الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیرسٹر تیمور الطاف اور ملک احمد حسین ڈیہڑ نے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version