Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر مؤخر

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت میں آج ایک بار پھر تبدیلی کردیا گیا، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس اب جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر غور اور فیصلے ہونگے اور ملکی امن و امان سمیت معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے اور آج ڈیڑھ بجے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا تھا جو آج 28 مارچ بروز (جمعرات) کو ہونا تھا لیکن اب 29 مارچ بروز (جمعہ) کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version