Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

محکمہ موسمیات کا عید کے چاند سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

عیدالفطر کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے  گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے بھی  سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version