Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے بذریعہ خط اپنے فیصلے سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کے لکھے گئے خط کے مندرجات پڑھے ہیں، ججز کے خط میں ادارہ جاتی مشاورت کی استدعا کی گئی ہے، 6 ججز کا خط آرٹیکل 209 کے زمرے میں نہیں آتا۔

خط میں تصدق جیلانی نے لکھا کہ مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version