Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ انتخابات؛ پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کردیا

سینیٹ انتخابات سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی جبکہ پیپلزپارٹی اپنی امیدوار فائزہ ملک کو ریٹائرڈ کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ہمارے ووٹ کم تھے، ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگتے اس لیے فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا اصل حامی کون ہے سب جانتے ہیں وہ خود جانتے ہیں ان کی سپورٹ کون ہے، سارا زمانہ جانتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ سینیٹ انتخابات میں آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم مشترکہ طور پر ووٹ دیں گے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ فیصل واوڈا جنرل نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوں گے، پیپلزپارٹی جنرل نشست کے ایک امیدوار سرفراز راجڑ کی قربانی دے گی۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم اراکین سندھ اسمبلی کے ووٹ سے فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version