Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ کی تمام نشستیں ہم جیتیں گے ، محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہےکہ سینیٹ کی تمام نشستیں ہم جیتیں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد ہے اس کے مطابق وہ ہمیں سپورٹ کر رہی ہے۔

ججز خط سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر خط لکھا گیا تو ان بنیادی ڈھانچے کے مطابق تعیناتی کیسے ہوتی ہے، اگر بنیادی ڈھانچے نے اس کی تعیناتی واضح کر دی سب سامنے آئے گا۔

سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کے افسر سعید گل پریذائڈنگ آفیسر کے طورپر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سینیٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور آج 59 امیدوار میدان میں ہیں۔ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ سندھ ،خیبرپختونخوا، پنجاب اور قومی اسمبلی کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ یاعلماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ نشست پر، پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ یا علماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہو گا جبکہ سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ یاعلماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔

خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر انتخاب ہونا ہے جو مخصوص نشست والے اراکین کا حلف نہ لیے جانے کی وجہ سے تنازع کا شکار ہے جبکہ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں جبکہ بلوچستان کی تمام 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ یا علماء کی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن)کے اسحاق ڈار، جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن امیدوار ہیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انصر محمود ٹیکنوکریٹ نشست پر اور فرزند حسین شاہ جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version