Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری

چترال اور مضافات میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث چترال میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا، پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مانسہرہ شہر اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے بجلی معطل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version