پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے واجبات اور قرضوں کا بوجھ ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی بھاری بھر کم بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے سے نادہندگی کا بوجھ ہٹا کر شیئر فروخت کیے جائیں گے، پی آئی اے کے قرضے اب ہولڈنگ کمپنی کے ذمہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کی بیلنس شیٹ کلیئر کر کے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کا راستہ کھول دیا گیا ہے، 20 ملکوں کے 170 فلائٹ روٹس سرمایہ کاروں کو جلد پیش کیے جائیں گے، کم از کم ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو فلائٹ سہولت میں نجی کمپنیاں شراکت دار بنیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس عمل سے یورپ کے لیے پی آئی اے کے روٹس کھل سکیں گے جبکہ 97 ملکوں کے ساتھ فلائٹ کنکشن میں نجی کمپنیاں حصہ دار ہوں گی۔

















