Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید کا چاند کس تاریخ کو نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے عید کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک کا مہینہ 29 روزوں پر مشتمل ہونے، چاند منگل کو نظر آنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی جبکہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے جس کی وجہ سے غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا۔

پیشگوئی کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف ہوگا، البتہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے منگل 9 اپریل کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version