Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ عدالتوں میں بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں، دوسری جانب سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے 400 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کیے۔ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا40 فیصد ورلڈ بینک ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 40 فیصد اے آئی آئی بی اور20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔ سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version