اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔
