سیکرٹری لیبر پنجاب نعیم غوث نے سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ اسپتال ملتان روڈ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر اسد اللہ خان، ایڈیشنل میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر وقاص رشید نے سیکرٹری لیبر کو ویلکم کیا اور گلدستہ پیش کیا۔
صدر پیسی اسٹاف فیڈریشن چوہدری اشتیاق احمد گجر اور پی ایس ایف کی اعلیٰ قیادت نے سیکرٹری لیبر کو گلدستہ پیش کیا۔
اے ایم ایس نے سیکرٹری لیبر کو پورے ہسپتال کا دورہ کرایا، نئی تعمیر ہونے والی ایمرجنسی کا وزٹ بھی کرایا گیا اور پودا بھی لگایا۔
سیکرٹری لیبر نے مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے اسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
