چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا عید الفطر کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا ہے انشاء اللہ شہادت کے مطابق عیدالفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ تمام مکاتب فکر کے علماء سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا گھرانہ 50 سال سے دین کی خدمت کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔
