Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماد اظہر نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت میرے بچے دربدر ہیں والد اور بہنوں کو دھمکایا گیا، بہنوں کے گھر چھاپے مارے گئے اور طوفان بدتمیزی کی گئی، دو دن قبل میں پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوا ہوں، میری وکلاء کی ٹیم آئی جی پنجاب پر توہین عدالت کا کیس دائر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 10 ماہ سے میرے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی تھیں، میرے کاروبار اور رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا، میرے والد کو کہا گیا کہ میں نے گرفتاری نہ دی تو بہنوں کے گھر جا کر توڑ پھوڑ ہوگی، میری بہنیں تو وہاں موجود نہ تھیں مگر ان کے سسرال والوں سے بدتمیزی کی۔

حماد اظہر نے کہا کہ عدالت میں وکلاء نے درخواست دائر کی ہے کہ مجھ پر کتنی ایف آئی آر ہیں، آئی جی پنجاب نے جھوٹ بولا کہ صرف 23 مقدمات درج ہیں، ایک ماہ کے دوران معلومات لیں تو پتا چلا 51 ایف آئی آر درج ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط موصول ہونا ہولناک خبر ہے، لوگ ان نمونوں اور ذہنی طور پر مفلوج لوگوں سے نفرت کرتے ہیں، عوام ان چہروں سے نفرت کرتی ہے نچلی سطح تک ایک لاوا پک رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آج کی نسل کو زبردستی ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا، اس سال بھی منفی گروتھ ہوگی کیونکہ ملک میں گورننس نہیں، اس کی کسی کو پرواہ نہیں کہ عام آدمی پر کیا گزر رہی ہے، 2 سال سے غیر منتخب پی ڈی ایم اور پھر غیر عوامی نمائندے اور فارم 47 کی حکومت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version