وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈویژنل لیول پر ٹرانسجینڈرز کیلئے اسکول قائم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن ریفامز کاجائزہ اجلاس ہوا۔
بریفنگ میں کہا گیا آئندہ تعلیمی سال فروری میں درسی کتب فراہم کر دی جائیں گی۔
ہر ضلع میں سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے نیا میکانزم ٹیسٹ، انٹرویو، کمپیوٹر ایجوکیشن کے امتحان کے بعد سلیکشن ہو گی، لمز سے ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔
سی ای او ، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای اوز کی سلیکشن کا جامع طریقہ کار پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
مریم نواز شریف نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں اسپیشل بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہر ضلع کے ایک اسکول میں اسپیشل بچوں کیلئے تعلیم و تدریس کی سہولت مہیا کی جائے، سرکاری اسکولوں میں کریکٹر بلڈنگ کلاسز کا بھی آغاز کیا جائے۔
پنجاب اسکول انسپیکٹوریٹ، سٹینڈرڈآزڈ میٹرک ایگزیم بورڈ بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔
اسکول ایجوکیشن کے تمام معاملات سنٹرل باڈی کے ذریعے چلانے کی تجویز کا جائزہ کی گئی۔
مجوزہ اتھارٹی پنجاب ایجوکیشن ٹیچر اینڈ کریلولم ڈویلپمنٹ، اسکول ڈویلپمنٹ ، ٹیچر ٹریننگ، نصاب کی تشکیل، ٹسٹنگ اینڈ اسسمنٹ ، لرننگ آؤٹ کمزز کا کام کرے گی۔
پنجاب میں اسکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا “اسکول اولمپکس” کروانے پر اتفاق کیا گیا،ڈویزنل لیول پر ٹرانسجنڈرز کیلئے اسکول قائم کئے جائیں گے۔
اسکولوں میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی پر نئی اسٹوری کتاب تیار، وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی۔
