تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچنے کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
وزیر اعظم نے خصوصی طور پر امت مسلمہ اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور بھارت کے ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان بشمول اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
