اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کے افسران کے لئے چار اعزازی تنخواہوں کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اعزازی تنخواہوں کی منظوری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اعزازیہ وزیر اعظم آفس کے افسران کی غیر معمولی کارکردگی پر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اعزازیہ کی منظوری پہلے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دی جس کے بعد وزیر خزانہ خزانہ محمد اورنگزیب نے دی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم آفس کے افسران کیلئے اعزازیہ کی درخواست نگران سیٹ اپ میں کی گئی تھی۔
