Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں پہنچیں جہاں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے تھے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان بشمول اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version