Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ، ڈاکوؤں نےمزاحمت پر وین ڈرائیورکی جان لے لی

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر وین ڈرائیور کی جان لے لی۔

وین ڈرائیور شجاعت بیوٹی پارلرکے اسٹاف کوچھوڑنے نکلا تھا، سکندرگوٹھ میں ڈاکوؤں نے روک لیا، ڈرائیور نے لائسنس یافتہ پستول نکالناچاہا لیکن ڈاکونے گولی چلادی۔

ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً ساڑھے 3 بجے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈرائیور شجاعت بیوٹی پارلر کے اسٹاف کو چھوڑنے نکلا تو ڈاکو پیچھے لگ گئے۔

ڈرائیور نے وین میں موجود لڑکیوں کو لٹنے سے بچانے کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  مزاحمت کی اور اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ نکالا، جس پر ملزمان اسے سینے پر گولی مارکر فرار ہوگئے۔

اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں سفید وین کو گلی کے کونے تک جاتے اور ملزمان کو فائرنگ کرکے فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی کبھی کسی کا کوئی رقم کا تنازع رہا ہے۔

وین ڈرائیور شجاعت علی کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی ، وہ 4 بھائیوں اور 2 بہنوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version