اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیل نو کردی۔
وزیر اعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا نام بھی شامل کر دیا ہے۔
وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا نام شامل ہونے کے بعد ای سی سی کے ارکان کی تعداد سات ہو گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ ہی رہیں گے، تاہم کابینہ ڈویژن نے اس حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا یے۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں، جن میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) بھی شامل تھی۔
بعدازاں اگلے ہی روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی گئی تھی۔
