حب: گڈانی کے ساحل پر نایاب نسل کی دیووہیکل سیاہ وہیل مچھلی دیکھی گئی ہے۔
وہیل مچھلی کی ویڈیو بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ نایاب وہیل گڈانی کے ساحل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر غوطے کھاتی تیراکی کر رہی ہے۔
یہ ویڈیو مقامی ماہی گیروں نے ریکارڈ کی ہے، جن کا کہنا ہےکہ سیاہ وہیل مچھلی کی لمبائی تقریبا 100 فٹ اور چوڑائی 50 فٹ تھی۔
