Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ شاہد خاقان نے بڑا قدم اٹھا لیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کی جانب عملی قدم بڑھا دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی آج الیکشن کمیشن پہنچے ہیں اور انہوں نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف جمع کرائے ہیں۔

اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کرا رہے ہیں جس کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ نئی سیاسی جماعت ملکی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں یہ نئی سیاسی جماعت مکمل تیاریوں کے ساتھ حصہ لے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version