Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید کے موقع پر فلسطینیوں اور کشمیریوں کو یاد رکھیں، وزیراعظم

لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں۔

نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس وسائل نہیں ان کو یاد رکھنا چاہیے، عہد کریں کہ دکھی انسانیت کے سر پر دست شفقت رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہے، آئیں اس ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی رفاعی مملکت بنائیں، قائداعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔

وزیراعظم نے عید کے پرمسرت موقع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ فلسطینی اور کشمیری بہن بھائی آج بھی ظلم برداشت کر رہے ہیں، فلسطین میں بے گناہ لوگوں کا خون بہہ رہا ہے، فلسطینیوں پر جبر کو ختم کرنے کیلئے آئیں اپنی آواز اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version