Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عید الفطر کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ سعودی عرب کل کیا، ہماری قیادت نےکہا ہمیں امداد نہیں سرمایہ کاری چاہیے، سعودی عرب نے پاکستان میں5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے5ارب ڈالرامدادنہیں سرمایہ کاری ہے، مختلف اداروں کی نجکاری بھی کی جارہی ہے، پی آئی اےکاسالانہ خسارہ 80ارب روپےہے، لاہور ایئرپورٹ کو ہم آؤٹ سورس کریں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اگلےسال مہنگائی میں 11فیصدتک کمی آئےگی ، عالمی میڈیاگواہی دے رہا ہے، مہنگائی میں2فیصد کمی ہوئی ہے، ملک میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کے مسائل پر بھر پورتوجہ دی جا رہی ہے، محنت کر کے عوام کے مسائل حل کریں گے، عوام نے ہمیں مسائل حل کرنے کے لیے ایوان میں بھیجا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version