Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر مقصد واضح ہونا چاہیے، سالک حسین

لیگی رہنما وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر مقصد واضح ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویز الہیٰ کو ابھی ریلیف دے دیتا، پرویز الہیٰ کے وکیل عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ریلیف کا فیصلہ وہی کرینگی۔

  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الیکشن نتائج پر کیسز عدالتوں میں تو پھر احتجاج کیسا؟ احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر مقصد واضح ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کیے وعدے اور 5 سالہ حکومتی مدت پوری کرینگے، حکومت کیلئے مشکلات ضرور ہیں مگر آنیوالے مہینوں، سالوں میں بہتری آئیگی۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اندازہ ہے بہتر کارکردگی نہ دکھائی تو سیاسی کیریئر ختم ہو جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو عید کی خوشیاں مبارک مگر سوچنا چاہیے کہ ملک کس سمت جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version