Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ نورانی حادثہ: زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرگیا، 18 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نورانی جانے والا ٹرک کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 150 سے زائد زائرین سوار تھے، متعدد لوگ نیچے پھنسے ہیں جنہیں پولیس اور وہاں کے علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں جو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی کی 30 سے زائد ایمبولنس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہیں جو زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کریں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے جو درگاہ شاہ نورانی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version