مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود مڈوالامیں لرزہ خیز واردات رونما ہوئی۔
غربت سے تنگ سجاد کھوکھر نامی شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق قاتل نے گھریلو ناچاقی پر اہل خانہ کو قتل کیا، 8 افراد کے قتل کےبعد علاقے میں قیامت صغریٰ کا مناظر ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔
