وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیوی سمیت 7 بچوں کےقتل کےواقعےکا نوٹس لے لیا۔
مریم نواز نے علی پور میں ہونےوالے واقعے پرآئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 بچوں کےجاں بحق ہونےپرگہرےدکھ کااظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور ملزم کوکیفرکردارتک پہنچانےکاحکم دیا۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود مڈوالامیں لرزہ خیزواردات رونما ہوئی ۔
غربت سے تنگ سجاد کھوکھر نامی شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق قاتل نے گھریلو ناچاقی پر اہل خانہ کو قتل کیا، 8 افراد کے قتل کےبعد علاقے میں قیامت صغریٰ کا مناظر ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔
