بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و پیداوار چوہدری شافع حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ضروری ہے حکومت مدت پوری کرے۔
انہوں نے کہا کہ گندم مافیا کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تا کہ کسانوں کا حق نہ مارا جاسکے، گندم کی امپورٹ رکوائیں گے تب ہی کسانوں کو صحیح قیمت ملے گی۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات میں وفاق کی پالیسی کے مطابق موٹروے کے قریب انڈسٹریل زون بنے گا، بجلی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے ملکی معشیت پر برا اثر پڑا، مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے ، کوشش ہے کہ پاکستان میں سولر پینل فیکٹریاں لگائی جائیں۔
صوبائی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ ٹیوٹا کے برے حالات ہیں جنہیں درست کرنیکی کوشش کر رہا ہوں، لاہور کے تین ٹیوٹا کالج کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کرینگے۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ جاپان، سعودیہ عرب کیساتھ پڑھے لکھے جوانوں کی ملازمت کے حصول کیلئے جلد معاملات طے ہوں گے، بیرون ملک نوجوانوں کی نوکریوں کیلئے انہیں فنی تعلیم دلوائیں گے۔
