سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل ججز کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
مستقل ججز کے عہدے کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس محمد عبدالرحمن، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز سے حلف لیا، تاہم تقریب حلف برداری میں ہائی کورٹ بار، کراچی بار کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ تقریب میں ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو عدالت عالیہ کے مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔
وزارت قانون سے سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی مستقلی سے متعلق جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کے لیے صدر پاکستان نے احکامات جاری کردیے تھے۔
