پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج لاڑکانہ میں منائی جارہی ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے پی پی کے بانی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں آج جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے متعلق صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے بعد یہ برسی اہمیت کی حامل ہے۔
پارٹی کی جانب سے صدارتی ریفرنس پر تاریخی عدالتی فیصلے کے بعد جیالوں کو بڑی تعداد برسی میں شرکت کی ہدایات کی گئی ہیں۔
45 ویں برسی کے جلسے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ گاہ میں اسٹیج کے سامنے مشاعرے کے لیے فرشی نشست کا اہتمام کر دیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ میں داخلی خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس سرچ لائٹس اور ایل ای ڈیز نصب کی گئی ہیں۔
جلسہ آج دوپہر 1 بجے شروع ہوگا، مشاعرے کے بعد صوبائی و مرکزی رہنما خطاب کریں گے جبکہ جلسے سے بلاول بھٹو زرداری کا خطاب اہم ہوگا۔
مزید برآں جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔
