میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم تنقید کی سیاست نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح سے ہی مشینری مخلتف پوائنٹس پر لگادی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈر پاسز بھی کلئیر ہے پانی جمع نہیں ہوا، تنقید کی سیاست نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے حال ہی میں مجھے ترجمان سندھ حکومت مقرر کیا ہے، شہر کا بیٹا ہوں تو شہر اور صوبے کی خدمت کرتا رہوں گا۔
