حکومت پنجاب نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے صوبے بھر میں روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ الحمدُللّہ،حکومت پنجاب نےآج سے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کردی۔
انہوں نے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو فیصلے پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہاکہ اللّہ ربّ العزت عوام کےلیے مزید آسانی فرمائے،آمین۔
