Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب مری کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری کے تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی قطاریں دیکھ کربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال کانظام درست کریں،مریض دربدرہورہےہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اوپی ڈی کامعائنہ کیا اور مریضوں سےبات چیت کی۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے ایک مریض ماں کی بیٹی کودلاسہ دیتے ہوئے کہاکہ گھبرائیں مت انشا اللہ ٹھیک ہوجائیں گی۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے  دعائیں بھی کی۔

مریم نواز شریف نے اسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی اور طبی ٹیسٹوں کی سہولیات کےبارےمیں بھی دریافت کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کابھی جائزہ لیا۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version